Movies on the Topic of World After Day of Judgement

Movies on the Topic of World After Day of Judgement 

A Blog by Muhammad Talha Shafiq 


قیامت کے بعد کی دنیا!!


زیادہ تر دوستوں نے ایپل ٹی وی کا 2019 SEE دیکھ رکھا ہو گا جہاں دنیا کی ساری آبادی کسی بڑی جنگ یا وباء یا شہاب ثاقب کے ٹکرانے سے ختم ہو چکی ہو باقی بچے چند ہزار لوگ جو اندھے ہو چکے ہیں دور دراز لیکن ندی کے کناروں پر آباد ہیں دنیا سے سائنس ٹیکنالوجی، علم و ادب سمیت ساری تہذیب کا خاتمہ ہو جائے اور دنیا واپس پتھر ، دھات کے کسی زمانے میں ذندہ رہنے کو تگ و دو کر رہی ہو تو ایسی ممکنہ تخیلاتی دنیا کو Post Dystopian (کوئی اردو داں رہنمائی کرے لفظی ترجمہ میں) کہتے ہیں۔


ایسی ہی کچھ سیریز جو آپ کو سکرین سے باندھ کر رکھ لے اور چاہے اس کی نئی دنیا کی ممکنہ تصویر ہو، چاہے سروائیول کے لیے جہدوجہد ہو یا پھر نئی دنیا میں کیا کیا ممکنات ہو سکتی ہیں کیا نئی کہانیاں جنم لیں گی اور کیا نئی صورت میں ذندگی ڈھل جائے یہ سب انتہائی شاندار کہانیاں ہیں 

جیسا کہ جوزے ساراماگو کا ایک مشہور ناول دی بلائنڈنیس ہے جس میں کسی شہر میں کوئی نامعلوم وباء پھیل جاتی ہے جس سے ہر وہ شخص جو متاثرہ شخص کے کسی بھی طرح کے کانٹیکٹ میں آتا ہے وہ اپنی بصارت سے محروم ہو جاتا ہے اتھارٹیز فوری ایکشن لیتی ہیں اور ایسے لوگوں کو ون بائے ون اکٹھا کر کے انہیں ایک متروک آرمی ہاسپٹل کی بیرک یا کسی ہسپتال وغیرہ میں قرنطینہ کر دیا جاتا ہے لیکن ناول کی اصل کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے کہ وہ تمام لوگ جو اس وباء کی ذد میں آ چکے ہوتے ہیں وہاں پر امن و سکون میں رہنے کی بجائے ایکدوسرے سے لڑنا ، وسائل تک رسائی، دوسروں کا حق مارنا قتل و غارت غرض معاشرے کا ہر جرم ہی اس چھوٹی سی سوسائٹی میں دوبارہ سے شروع ہو جاتا ہے

 ذیل میں سی See 2019 سے مماثل کچھ مزید سیریز کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے جو میری ذاتی پسندیدگی کی فہرست میں شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔


نوٹ!


 (اس میں سائی فائی یونرا والی مستقبل کی منظر کشی کرتی ہوئی ایڈوانس ترین ٹیکنالوجی یا ایلین و خلاء یا سائنسی ترقی والی سیریز شامل نہیں جیسا کہ The Foundation یا The expanse وغیرہ۔۔۔۔۔۔)


 1. Into the Badlands:

 ایسی ہی تباہی کے نتیجے میں بچے ہوئے لوگ واحد قابل کاشت اور زرخیز خطہ زمین پر آباد ہیں جو پانچ چھ چھوٹے قبائلی نظام کے تحت اپنے سرداروں کی رعیت میں مخصوص حدود میں رہ کر بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جہاں پر بندوقوں پر پابندی ہے، ایک سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور سیریز ہے جو سنی نامی ایک باصلاحیت تلوار باز جنگجو اور ایک نوجوان لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کو ایک خاص طاقت عطا کی گئی ہے۔ جہاں ہر ایک قبیلے کے افراد کا دوسرے علاقے میں جانا ممنوع ہے ۔ تجارت باہمی لین دین اور ایسے مسائل سرداروں کے درمیان باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں جو مشاورت کم اور مفادات کی جنگ کب بنتی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ شاندار مارشل آرٹس کوریوگرافی اور ایک منفرد ویژولز سینماٹوگرافی کے ساتھ، یہ سیریز ڈسٹوپین ڈرامے بقاء اور تیز ترین ایکشن کے سلسلے کے ساتھ خوبصورتی سے لیکر چلتی ہے۔


 2. Station Eleven:

 ایک شاندار اور انت قسم کے خوبصورت لینڈ سکیپ کے ساتھ سٹیشن الیون ایک اور بہترین منی سیریز ہے جو تباہ کن فلو کی وبائی بیماری کے بعد زیادہ تر انسانیت کو ختم کرنے کے بعد زندگی کو تلاش اور بقاءکے گرد سفر طے کرتی ہے۔ 

ابتدائی دنوں کی مارا ماری کے بعد کے برسوں میں زندہ بچ جانے والوں کی زندگیوں کو موضوع بنایا گیا ہے، لوگ جس جس فن و صلاحیت کے مالک ہیں وہ اس فن کو محفوظ رکھنے اور اگلی نسلوں تک پہنچانے ان کی تربیت کرنے کو کسی محفوظ علاقے کی تلاش میں نکلتے ہیں ، یہاں شو کی بنیادی کہانی فنکاروں کے ایک سفری گروپ پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔ یہ فن، بقا، اور نقصان کی صورت میں انسانی انسانی کمیونیکیشن یعنی انسان کے سوشل اینمل والے پہلو کو چھیڑتی ہے۔

✨ فرض کریں آپ سالوں سے تنہا کسی ویران علاقے میں اکیلے ذندگی گزار رہے ہیں اگر رات گئے دور آپ کو ایک شخص دکھائی دے تو آپ کا ری ایکشن کیا ہو گا ؟؟


 3. Revolution:

 ایک ایسی دنیا میں جہاں اچانک پوری دنیا کی بجلی پراسرار طور پر غائب ہو جاتی ہے پاور سٹیشن نامعلوم خرابی سے بند ہو چکے ہیں، 

 زندہ بچ جانے والوں کے ایک گروپ کو فالو کرتی یہ کہانی جو افراتفری میں پڑے ہوئے معاشرے کو ذندہ رہنے اور انسانی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ موجودہ مصیبت کی وجوہات تلاش کرتے ہوئے ان کا سامنا خطرناک گروہوں اور سازش سے ہوتا ہے۔ سیریز ایڈونچر، ایکشن اور سسپنس کو یکجا کرتی ہے، اس بات کی نشاندہی کرتی ہوئی یہ کہانی بتاتی ہے کہ کس طرح لوگ طاقت کے لئے تعمیر اور اکٹھے ہونے اور پھر مفادات کے لئے آپس میں لڑنے پر کیسے تیار ہو جاتے ہیں۔


 4. Silo:

 ایک دلکش اور منفرد سیٹنگز لئے ہوئے ڈسٹوپین سیریز ہے جو مستقبل بعید میں ہزاروں سالوں بعد کی کہانی بیان کرتی ہے۔ جہاں انسانیت کی آخری باقیات ایک بڑے زیر زمین سائلو یا ایک بہت بڑی کثیر منزلہ عمارت جو تہہ در تہہ زمین میں بنائی گئی ہے، میں رہتی ہے جو بیرونی دنیا سے کٹی ہوئی ہے۔ سخت قوانین ان کو کنٹرول کرتے ہیں، 

وہ وہاں کیوں ہیں سائلو کس نے تعمیر کروایا ؟ کیا ایسے اور بھی سائلو ہیں ؟ باہر کیا ہوا تھا ؟ اس کے بارے میں حقیقت اسرار میں ڈوبی ہوئی ہے۔ یہ انسانی سماج میں سیاست و حکومت ، نظام ، بغاوت، اور آزادی کی انسانی خواہش کے موضوعات پر تیزی سے بدلتے کہانی کے ٹیمپو کے ساتھ ناظر کو جکڑ لینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کا دوسرا سیزن نومبر 2024 میں ریلیز ہو گا ۔

اس کی لیڈ ایکٹر کون ہے ؟ میں نہیں بتاؤں گا


 5. The Handmaid's Tale:



 مارگریٹ ایٹ ووڈ کے ناول پر مبنی یہ شاندار سیریز (The Handmaid's Tale) ایک مطلق العنان معاشرے کی ایک دلکش تصویر کشی کرتی ہے جہاں خواتین کو محکوم بنایا جاتا ہے یعنی خواتین کا واحد مقصد ان سے اولاد کی پیداوار ہے یعنی لونڈیاں جن کو محض نسل بڑھانے کے لئے رکھا جائے یعنی Concubine 

ریپبلک آف گیلیڈ میں قائم، یہ سیریز مرکزی کردار جون کو فالو کرتی ہے ، جو ایک نوکرانی یعنی Handmaid ہے اور وہ ظالمانہ جبر میں اپنی بقا اور آزادی کے لیے لڑ رہی ہے۔ صنفی جبر، طاقت اور مزاحمت کی ایک طاقتور اور دماغ کے بخیے ادھیڑ دینے والی تخلیق ہے، بہترین تر ایکٹنگ پرفارمنس اور ایک دلکش کہانی کیساتھ یہ ڈرامہ سیریز ایکشن لوورز کے لئے بلکل نہیں ہے کیونکہ یہ فلاسفی، سوالات ، صیح غلط، انسانی فطرت، جبر اور بہت سے ایسے مسائل پر بات کرتی ہوئی انتہائی جان لیوا سسپنس سے بھرپور ہے


آپ نے ان میں سے کتنی دیکھ رکھی ہیں؟؟ 

Muhammad Talha Shafiq 

Comments

Popular posts from this blog

Haqeeqat (1998) - The Best Horror Drama of Pakistan Television Network (PTV)

Paetongtarn Shinawatra - Youngest Prime Minister of Thailand

Pakistan Journey from 14 August 1947 to 14 August 2024 and Our Responsibilities