Léon: The Professional (1994) | Review and explanation in Urdu/Hindi
Léon: The Professional (1994) | Review and Explanation in Urdu/Hindi
A Blog by Muhammad Talha Shafiq
کیا اپ نے یہ فلم دیکھی ہے ؟ ارے شاہ رخ کی آنے والی فلم کنگ اس فلم سے ہی متاثر ہے۔
ایڈمن پینل سے ریکوئسٹ ہے وٹس ایپ گروپ میں تمام ممبرز کو یہ فلم دکھائی جائے۔
اگر میں اپنی پانچ فیورٹ فلمیں نکالوں تو یہ فلم ان میں سے ایک ہو گی۔
دنیا کی بہترین پانچ فلموں میں یہ شمار ہو گی۔ میری لسٹ میں ۔۔۔۔!!!
کہانی ایک کرائے کے قاتل کی ہے۔ !! جس کو صرف مارنا آتا ہے بلکل سیدھا سادھا بدھو سا ہیرو ہے
جو ٹارگٹ کلر ہے لیکن اتنا بھولا ہے کہ جتنے بھی قتل کئے انکی پیمنٹ نہیں لیتا۔ کیوں کہ پیسے گننے نہیں آتے ۔
جتنے خرچہ وغیرہ کے لئے چاہیے بس وہی لیتا ہے باقی تمام رقم اسی بندے کے پاس جمع ہے جو سپاری دیتا کسی شخص کے قتل کی۔۔۔۔!!
اس کرائے کے قاتل کی زندگی اچھی بھلی چل رہی ہوتی ہے
کہ اسکی زندگی میں ایک چھوٹی بچی گھس آتی ہے جس کے ماں باپ کو کسی نے قتل کر دیا ہوتا وہ اب چاہتی کہ کرائے کا قاتل اسکی فیملی کا بدلہ لے ۔۔۔!!!
بس اس بچی کے آنے سے اسکی زندگی میں تبدیلیاں آتی ہیں اور وہ اس بچی سے جان چھڑاتے چھڑاتے اسکا ہمدرد بن جاتا ہے
ویسے کہنے کو ہم یہ بھی کہہ سکتے کہ بجرنگی بھائی جان کا آئیڈیا بھی اس فلم سے متاثر شدہ ہی ہے
اور لارڈ بوبی دیول جوانی کے دنوں میں اسکا ریمیک بچھو کے نام سے شاید بنا چکے ہیں ۔۔
لیکن اگر آپ یہ فلم اوریجنل میں دیکھیں تو شاید بچھو پہ لعنت بھیجیں گے ۔۔۔
فلم کا اختتام اتنا سنسنی خیز ہے۔ کہ آپکا دل چاہے گا کہ سکرین کے اندر گھس کر ہیرو کی مدد کریں
کیوں کہ ولن واہیات قسم کا ہے بے حس اور ظالم ۔۔۔۔!!
آپ اس فلم کو دیکھ کر کئی دن اسکے زیر اثر رہنے والے ہیں ۔۔۔۔
فلم کا نام ہے لیون دی پروفیشنل ۔۔
اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کے بارے میں بھی یہ چرچے ہیں کہ اسکا مرکزی خیال اسی فلم سے لیا گیا ہے۔
Muhammad Talha Shafiq
Comments
Post a Comment