The Others (2001) - Horror Movie Review & Explanation in Urdu/Hindi
The Others (2001) - Horror Movie Review & Explanation in Urdu/Hindi
A Blog by Muhammad Talha Shafiq
بہت عرصے بعد ایسی فلم دیکھی جس کی کہانی نے میرا
دماغ بھک سے اڑا دیا۔ !!!!
اور ایسی شاندار کہانی والی فلمیں جن میں کوئی اچھوتا آئیڈیا ہو ایسی فلمیں بہت کم ملتی ہیں
کہ فلم کا اختتام ہو اور انسان سوچ میں پڑ جائے کہ یار یہ لکھنے والے نے کیا کھا کر یہ سب لکھنے کا سوچا ہو گا۔ ؟
سب سے پہلے تو خوشخبری ہے کہ یہ فلم ہندی ڈب میں آپکو یوٹیوب پہ مل جائے گی ۔۔
مستنصر حسین تارڑ صاحب کا ایک قول ہے۔
کہ شاید قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں ؟؟
تو اسی طرح ہمیں بعض اوقات پتا نہیں چلتا مگر ہم کسی کی زندگی میں فرشتہ ہوتے اور کسی کی زندگی میں شیطان بن کر چھائے ہوتے۔ !!!
کہانی ہے ایک محل نما گھر کی۔ !!! جدھر ایک عورت اپنے دو عدد بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہی ہوتی۔ !!!
مگر فلم کے شروع میں ہی ایک بوڑھی خاتون ایک بوڑھا مرد ایک گونگی نوجوان لڑکی اس گھر میں نوکری کے لیے آتے ہیں
اور انکے آنے سے عجیب و غریب واقعات شروع ہو جاتے ہیں اور انکی آپس میں کی گئی سرگوشیاں یہ محسوس کرواتی ہیں کہ وہ کچھ چھپا رہے ہیں ۔۔ !!!
ان دو بچوں کو گھر میں مزید لوگو کی موجودگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ آوازیں آنے لگتی ہیں ۔۔۔!!!
ارے کہیں آپ اس فلم کا ڈراؤنی فلم تو نہیں سمجھ رہے ؟ تو میں آپکی غلط فہمی دور کئے دیتا ہوں ۔۔۔
ہم نے جو ڈراؤنی فلمیں دیکھی ہیں ۔۔ ان میں خوفناک چہرے دھم دھم بجتا میوزک کریہہ شکلوں کی ایکدم سے سکریں پہ آمد یہ سب ہوتا ہے عمومی طور پہ۔
مگر یہ فلم کا ڈائریکٹر نہایت ہی ذہین آدمی ہے جس نے فلم میں چھائے سناٹے سے دیکھنے والو کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دی۔ کوئی خوفناک شکل نہیں کوئی تیز بیک گراؤنڈ میوزک نہیں کوئ ڈراؤنے سین نہیں مگر وہ کہتے ہیں ناں شوز سے زیادہ خاموشی خطرناک ہوتی ہے۔ !!!
تو اس خاموشی کے ڈر کو آپ اس فلم میں محسوس کریں گے۔ !!!!!
آج تک ہم نے جتنی موویز دیکھی وہ ہم نے انسانوں اور بھوتوں کی کشمکس کی دیکھی۔ مگر پہلی بار ایسی فلم دیکھیں جس میں لکھنے والے نے ہارر فلموں کا رخ ہی بدل دیا۔ !!
اس فلم میں اس عورت کی بیٹی سوال کرتی ہے ۔۔
مما جو لوگ جنگوں میں مر جاتے ہیں وہ کدھر جاتے ہیں ؟؟
اور یہ ہی سوال اس فلم کی بنیاد ہے۔
بہت ہی شاندار فلم جو شاید آپکو ہمیشہ یاد رہنے والی ہے۔
یوٹیوب پہ سرچ کریں the other ۔۔ تو یہ اردو/ہندی ڈب میں فل مووی مل جائے گی اپکو ۔۔۔!!!
اور یہ مووی صرف ایک گھنٹے پنتالیس منٹ کی ہے۔ !!
اس چیز کی گارنٹی دے رہا۔ آپکو اپنے خون میں سنسنی دوڑتی محسوس ہو گی آخری بیس منٹ میں
۔
اگر آپ shutter island کے فین ہیں تو یہ فلم یقیناً آپکو پسند آئے گی ۔۔۔۔
Muhammad Talha Shafiq
Comments
Post a Comment