Tumbbad (2018) - Review & Explanation of Horror Movie

Tumbbad (2018) - Review & Explanation of Horror Movie 

A Blog by Muhammad Talha Shafiq 



آپ نے وہ کہانی تو سنی ہوگی کہ ایک آدمی کے پاس سونے کے انڈے دینے والی مرغی ہوتی ہے اور وہ روز ایک انڈہ دیتی ہے جس سے اچھا خاصا گزارا ہو جاتا ہے لیکن آدمی کی لالچ بڑھ جاتی ہے اور وہ سوچتا ہے کہ کیوں نہ میں اسکے پیٹ سے سارے انڈے نکال لوں ۔۔۔۔۔ ھاھا اور پھر ستیا ناس ہو جاتا ہے ۔


فلم کی کہانی خزانے کی تلاش اور خزانے کے حصول پر مشتمل ہے ۔ مرکزی کردار وینایک جسکی وراثت ہے یہ خزانہ لیکن خزانے کے ساتھ کئی شراپ بھی ہیں ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ اسے وہ خزانہ مل جائے لیکن اسکی ماں اسے ہر بار منع کرتی ہے کہ اسے خزانے کی تلاش چھوڑ دینی چاہیئے ورنہ اسکا بھی وہی حال ہوگا جو اسکے باپ کا ہوا ہے کیونکہ دولت ہمیشہ شراپت ہوتی ہے ۔ لیکن ہمارے ہیرو ۔۔۔ وینایک کہاں کسی کی سننے والے تھے ۔ اماں جی کء گزرتے ہی تممباڑ آ جاتے ہیں اور حویلی پہنچ کر خزانے کی تلاش شروع کرتے ہیں ۔ 

خزانہ کہاں تھا آخر ؟ 

خزانہ دیوی کی کوکھ میں تھا !! 

یہ چیز سننے میں کوئی مزاق لگ رہی ہوگی مگر اس کی سینماٹوگرافی اس قدر کمال کی ہے کہ آپ خود حیران ہو جاؤ گے اور سوچو گے کہ یہ کوئی ہالی وڈ مووی ہے ۔ 

خیر ۔۔ زیادہ باتیں نہیں کروں گا ۔ سیدھا مووی کو دیکھنا سجیس کروں گا 

اسکا فرسٹ ہاف قدرے عجیب سا ہے اور خواہ مخواہ کا ڈر بنانے کی ناکام کوشش کری گئی ہے جو کہ ہو سکتا ہے کئی لوگوں کے لئے ورک بھی کرتا ہو مگر میرے لئے وہ عجیب ہی تھا 

لیکن سیکنڈ ہاف میں جو ورلڈ دکھائی گئی ۔۔۔ وہ تعریف کی مستحق ہے ۔ میں خود کافی حیران ہوا کہ یہ مووی صرف پانچ کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی ہے ۔ صرف پانچ کروڑ ۔

کیونکہ اس مووی کی سینماٹوگرافی اتنی شاندار ہے کہ اگر اس میں کوئی بڑا اداکار کام کر رہا ہوتا تو اس مووی کا ایک ایہ فریم پانچ کروڑ کا ہوتا ۔ اور کلائمکس سین میں ہستر والا فریم آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ سب لال لال اور کمال ۔ 


فلم نہ تو بہت ہی اچھی ہے نہ ہی ایسی ہے کہ اسکو چھوڑ دیا جائے ۔

وان ٹائم واچ ہے ۔ اداکاری اور سینماٹوگرافی کے لئے اس مووی کو ایک مرتبہ ضرور دیکھیں اور بڑے ڈائیرکٹرز کو چاہئیے کہ وہ فلم میکنگ اس بندے سے سیکھیں جس نے یہ مووی بنائی ۔ کیونکہ پیسہ لگا کر وی ایف ایکس ڈال کر بنائی گئی موویز کچرا ہی ہیں اگر آپ آرٹسٹ نہیں ہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اور یقیناً اس مووی کا اگلا حصہ بھی آئے گا ۔ جس کے کچھ ٹکڑے پہلے حصے میں ادھورے چھوڑے گئے ہیں جیسا کہ : جب وینایک کا بھائی دیوار سے گرتا ہے تو اسکی ماں اسکو وید کے پاس لے جا رہی ہوتی ہے مگر وہ راستے میں ہی مر جاتا ہے اور وینایک کی ماں پالکی والے کو کہتی ہے کہ حویلی کی طرف لے چلو !! 

پھر جب لوٹتی ہے تو وینایک کی ماں کا منہ زخمی ہوتا ہے ۔۔ اس چیز کی وضاحت نہیں کری گئی ۔ 


Muhammad Talha Shafiq 


Comments

Popular posts from this blog

Haqeeqat (1998) - The Best Horror Drama of Pakistan Television Network (PTV)

Paetongtarn Shinawatra - Youngest Prime Minister of Thailand

Pakistan Journey from 14 August 1947 to 14 August 2024 and Our Responsibilities