Sam Bahadar

پچھلے سال ریلیز ہونے والی یہ بھارتی فلم بھارتی فوج کے ایک جنرل سیم مانیشکا کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ جو بھی ڈائریکٹر تھا اس نے کمال ہی کیا تھا۔ وکی کوشال نے یہ کردار نہایت خوبصورتی سے انجام دیا ہے۔ جنرل سیم مانیشکا ایک اصول پسند اور کامیاب ترین اور ایک اصلی فوجی جرنیل تھا۔ جو اصلی والا ہے اس کے یوٹیوب پر انٹرویوز بھی موجود ہیں شاید ابھی زندہ ہے۔ کسی نے اپنے کام سے کام رکھنے والا کوئی فوجی جرنیل دیکھنا ہو تو وہ یہ فلم دیکھے اس خود پتہ چل جاۓ گا کہ فوجی جرنیل کسے کہتے ہیں کیونکہ اس فلم میں کچھ تاریخ رد و بدل نہیں کی گئی ہے جو سچ ہے وہی دکھایا گیا ہے۔ جنرل سیم سے ہمارے ایک دو نمبر فوجی جرنیل یحیی نے ایک موٹرسائیکل ادھار لی تھی اور اس کے کبھی پیسے ادا نہیں کیئے وہ سین بھی ہے۔ جنرل سیم جنگی قیدیوں کا بھی خیال رکھتا تھا۔ اکہتر میں جب پاکستان کو شکست تو بھارت ہزاروں پاکستانی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا کر لے گیا تھا۔ جنرل سیم ان جنگی قیدیوں سے اکثر ملنے جاتا تھا ان سے ہاتھ ملاتا اور پوچھ تاچھ کرتا تھا کہ کوئی پریشانی تو نہیں ہے۔ اس دوران ایک پاکستانی فوجی نے جنرل سیم سے کہا کہ مجھے اب سمجھ ...